: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعلی اکھلیش یادو کی ترقی کے دعوؤں
کو کھوکھلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں "غریبوں کے لئے کام کرنے
والی" بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے کی پوری امید ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ مراحل کی پولنگ کا رجحان تبدیلی کا صاف اشارہ دے رہا
ہے اور انہیں مرکز کی طرح اتر پردیش میں بھی "غریبوں
کے لئے کام کرنے والی"
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتحاد کی حکومت بننے کی پوری امید ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں مختلف انتخابی جلسوں
میں حصہ لینے پہنچنے والے مسٹر راجناتھ سنگھ نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ
پانچ مراحل میں ہونے والی پولنگ سے صاف ہو گیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی
حکومت بننے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔